اسلام آباد: (ویب ڈیسک) شہزاد اکبر بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، برطانیہ سے ریکور رقوم پاکستان لانے میں بے ضابطگی کا الزام لگ گیا، نیب نے سابق مشیر احتساب کیخلاف چھان بین کا آغاز کردیا۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم آفس کو ریکارڈ فراہمی کیلئے خط لکھ دیا، وزیراعظم کے نام دسمبر 2019 کی لکھی سمری بھی طلب کر لی۔
نیب کی جانب سے جو تفصیلات مانگی گئی ہیں ان میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے ساتھ مذکورہ بالا دو پاکستانی شہریوں کے حوالے سے کی گئی مکمل خط و کتابت، ان افراد کے غیر قانونی انداز سے کمائی گئی رقم اور اس رقم کی پاکستان منتقلی کی تفصیلات شامل ہیں۔