کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر بے لگام ہوگیا، روپے کے مقابلے امریکی کرنسی نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے۔
ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بدترین گراوٹ کا تسلسل جاری ہے، ایک مرتبہ پھر امریکی کرنسی کی قیمت 228 روپے تک جاپہنچی تھی۔
کاروبار کے آغاز پر ہی ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے سے امریکی کرنسی 227 روپے پر فروخت ہوئی تھی۔
انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ نواسی پیسے مہنگا ہوا اور 226 روپے 81 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 50 پیسے میں فروخت ہوا۔
