تازہ تر ین

سنجے دت ’شمشیرا‘ کی شوٹنگ کے دوران کینسر سے لڑتے رہے، ہدایتکار کا انکشاف

ممبئی: (ویب ڈیسک) رنبیر کپور اور سنجے دت کی آنے والی فلم ’شمشیرا‘ کے ہدایتکار کرن ملہوترا نے سنجے دت سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم شمشیرا کے ہدایتکار کرن ملہوترا نے انکشاف کیا ہے کہ سنجے دت شمشیرا کی شوٹنگ کے دوران خاموشی سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے اور انہوں نے یہ محسوس تک نہیں ہونے دیا کہ وہ اتنی بڑی بیماری کا شکار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سنجے دت شمشیرا کی شوٹنگ ہمیشہ کی طرح دبنگ انداز میں کرتے رہے اور کسی کو معلوم نہیں ہونے دیا کہ ان پر کیا گزر رہی ہے۔
کرن ملہوترا نے کہا کہ ’سنجے سر کے کینسر کی تشخیص کی خبر ہم سب کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ تھی لیکن ہمیں اس کا بلکل اندازہ نہیں تھا کیونکہ وہ بات کر رہے تھے اور ایسے کام کر رہے تھے جیسے کچھ ہوا ہی نہیں ہے وہ بہت بہادر ہیں‘۔
ہدایتکار نے کہا کہ اسی وجہ سے سنجو بابا آج اس مقام پر ہیں اور کینسر جیسے مہلک مرض سے پر بھی فتح حاصل کر لی ہے۔
یاد رہے کہ سنجے دت کو 2020 میں پھیپھڑوں کے چوتھے درجے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی تاہم وہ اسے شکست دینے میں کامیاب رہے اور شوٹنگز میں مصروف رہے۔
کرن ملہوترا کی ہدایتکار میں بننے والی فلم ’شمشیرا‘ 22 جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔ مذکورہ فلم سن 1800 کی دہائی کی عکاسی کرتی ہے یہ ایک ایسے قبیلے کی کہانی ہے جو انگریزوں سے اپنے حق اور آزادی کے لیے جدوجہد کر رہا ہے فلم میں سنجے دن منفی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain