تازہ تر ین

اگلے دو ماہ فرنس آئل اور ڈیزل امپورٹ نہیں کریں گے: وزیر خزانہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ امپورٹس کو کم کرلیا گیا ہے، روپے پر دباؤ پچھلے مہینے ہوئی 7 ارب ڈالر سے زیادہ کی امپورٹ کی ادائیگیوں کا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں دو مہینے کا ڈیزل اور فرنس آئل موجود ہے، اگلے دو ماہ ڈیزل اور فرنس آئل امپورٹ نہیں کریں گے، مارکیٹ میں ٹھہراؤ آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روپے کی گراوٹ میں قائم مقام گورنر کا کوئی ہاتھ نہیں، آئندہ ماہ روپے کی قدر بھی مستحکم ہوجائے گی، اگلے ہفتے گورنر اسٹیٹ بینک کو نامزد کردیں گے، اس مہینے کی درآمدات پچھلے مہینے سے کم ہیں ، بینکوں میں ڈالر کی طلب کم ہوجائے گی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پچھلے مہینے 7.5 ارب ڈالر کی درآمدات ہوئی تھیں، ڈالر پر دباؤ سیاسی بحران کی وجہ سے بھی ہے، کوشش ہے درآمدات کو کم سے کم اور برآمدات کو بڑھائیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ معیشت درست سمت میں چل رہی ہے ، خواجہ آصف نے بھی کہا تھا ہم اپنا سیاسی کیپیٹل ملک کی خاطر قربان کردیں گے، نواز شریف نے بھی اس بات کی تائید کی تھی،کابینہ میں بھی کوئی مجھے نہیں کہتا کہ مفتاح نے ہمیں مروایا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain