تازہ تر ین

تحریک انصاف اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، 186 ارکان کی شرکت کا دعویٰ

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ آج چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے۔
اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ‏لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 186 اراکین شریک ہوئے۔
شہباز گل نے بھی ٹوئٹ کی کہ ’اللہ کا شکر 186 ، اس وقت تمام ارکان کپتان کی تقریر سن رہے ہیں۔‘
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا دوبارہ انتخاب کل پنجاب اسمبلی میں ہوگا۔ ن لیگ کی جانب سے حمزہ شہباز اور پی ٹی آئی و ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain