Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • میسی کا ارجنٹائن کی ورلڈ کپ شکست پر جذباتی پیغام
    • گوجرانوالہ میں 220 ملی میٹر بارش، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
    • لاہور کے اسپتال میں پنجاب کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب
    • امریکا کو ہتھیاروں کی کمی کا سامنا، ایران اب بھی مضبوط عسکری صلاحیت رکھتا ہے
    • ایران کا اسپین کو فلسطینی حمایت پر خراجِ تحسین
    • حکومت کا ڈیزل درآمد پر PSO کو خصوصی اختیار، دیگر کمپنیوں پر پابندی
    • نئی اے آئی چپس سے گوگل جیمنی کی کارکردگی میں 10 گنا بہتری
    • ورڈپریس خامیوں سے ہیکرز کا حملہ، لاکھوں ویب سائٹس خطرے میں
    • راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں اربن فلڈنگ الرٹ جاری
    • لینڈ سلائیڈنگ کے بعد جھیل سیف الملوک روڈ سیاحوں کے لیے بند
    • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
    • گیانا کشتی حادثہ: 27 لاشیں برآمد، عملے کی غفلت پر تحقیقات شروع
    • پاکستان نے قومی جیم اسٹون پالیسی منظور کر لی، 2030 تک 50 کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف
    • پیٹرول ڈیلرز کی روزانہ قیمتوں کے نظام کی حمایت، 8 فیصد مارجن بڑھانے کا مطالبہ
    • امریکی فوج کا ایران پر تازہ حملوں کا سلسلہ مکمل ہونے کا اعلان
    • امریکا کا مشرقِ وسطیٰ کشیدگی پر عالمی سطح پر احتیاطی انتباہ جاری
    • کینوا کی پی آئی اے کی نئی شناخت کے لیے قومی مقابلے کی تجویز
    • غزہ میں اسرائیلی حملے میں تین بچوں سمیت پانچ فلسطینی جاں بحق
    • ایم ایس ایف کا اسرائیل سے زیرِ حراست فلسطینی طبی عملے کی رہائی کا مطالبہ
    • ٹرمپ نے کینیڈا کی بعض اشیا پر 50 فیصد امریکی ٹیرف عائد کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اگر مینڈیٹ چوری کیا تو پھر لوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے: عمران خان

    By Khabrain Newsجولائی 21, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سکندر سلطان جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، اگر انہوں نے مینڈیٹ چوری کیا تو پھر لوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے، قوم کو کہتا ہوں اگر مینڈیٹ چوری ہوا تو خاموش نہیں رہنا۔
    پنجاب میں مبینہ ہارس ٹریڈنگ کیخلاف لبرٹی گول چکر پر دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن 13پارٹیوں، انتظامیہ، الیکشن کمیشن کے خلاف لڑا، جس طرح الیکشن کمیشن نے الیکشن کرایا ان کو سزا دینی چاہیے، الیکشن کمیشن نے ہر حربہ استعمال کیا، سکندر سلطان جیسا بددیانت چیف الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، ڈسکہ الیکشن اس نے ہروایا، سینیٹ الیکشن کے خلاف ہم سپریم کورٹ گئے، سپریم کورٹ نے رولنگ دی جو بھی ووٹ ڈالا جائے اس کی تصدیق ہونی چاہیے۔
    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس الیکشن کمشنر نے ووٹوں کی تصدیق کی اجازت نہیں دی، پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ پیسہ سینیٹ الیکشن میں چلا، یوسف رضا گیلانی کا بیٹا پیسے دیتے پکڑا گیا، ہم چیف الیکشن کمشنر کے پاس گئے تو یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، ضمنی الیکشن میں پولیس کو استعمال کیا گیا، ریاست کی تمام مشینری کے باوجود قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں جس طرح خواتین باہر نکلیں سلام پیش کرتا ہوں، اسٹیبلشمنٹ جس کی مدد کرے وہ جیتے وہ دن چلے گئے ہیں، ای وی ایم مشین کے ذریعے دھاندلی نہیں ہوسکتی، اڑھائی سال سے میری حکومت نے ای وی ایم مشین لانے کا پورا زور لگایا، دو جماعتیں جو مافیا ہے انہوں نے ای وی ایم کی مخالفت کی، مظفر گڑھ، راولپنڈی میں الیکشن نتائج میں تاخیر کی گئی، ای وی ایم میں الیکشن نتائج میں تاخیر نہیں ہوتی۔
    انہوں نے کہا کہ صاف اورشفاف الیکشن کے لیے ہم ای وی ایم لانے کی بات کر رہے تھے، ضمنی الیکشن میں جس طرح قوم کھڑی ہوئی سب کو سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، اب قوم حقیقی آزادی کی طرف نکل گئی ہے، اس وقت آصف زرداری، شہباز شریف، فضل الرحمان تھری اسٹوجز پیسہ چلانے لگے ہیں، کل پنجاب کے چیف منسٹر کا فیصلہ ہوگا، سب کو پتا ہے تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، پہلے سندھ ہاؤس میں انہوں نے سازش کا حصہ بن کر ہماری حکومت گرائی، سندھ ہاؤس میں انہوں نے بے ضمیر لوگوں کو خریدا، افسوس سے کہنا پڑتا ہے اتحادیوں نے پہلے فائدہ اٹھایا اور پھر ادھر چلے گئے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف بھی کہہ رہے ہیں انہیں ہینڈلر نے دھکا دیا تھا۔
    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں نے زیادہ تر ہمیں بلیک میل کیا، اتحادی ہمیشہ اپنی قیمت لگا دیتے تھے فلاں فنڈ چاہیے، اتحادیوں نے اپنے حلقے اور آئین سے غداری کی، تب بھی زرداری سب سے آگے تھا، ساری قوم کے سامنے کھل کر زرداری پیسے دے رہا ہے، مجھے افسوس ہے جب لوگوں کو خریدا گیا تب کوئی عدالت نہیں کھلی، اب بھی سب کے سامنے پیسہ چل رہا ہے، آصف زرداری 30 سال سے چوری کر رہا ہے، نواز شریف، شہباز شریف نے دو دفعہ زرداری کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں ڈالا تھا، آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا جاتا ہے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری کی کرپشن پر عالمی اخبارات میں بھی خبریں لگیں۔
    عمران خان نے کہا کہ آج یہ کہنا چاہتا ہوں ان کو ساڑھے تین سال بچایا گیا ہے، جن کے پاس پاور تھی میں بے بس تھا انہوں نے ان کا احتساب نہیں ہونے دیا، بچایا گیا، ہم بے بس ہوکر دیکھ رہے تھے کبھی کمر میں درد، کبھی جج تبدیل ہوجاتا تھا، ان کے خلاف کیسز پچھلی حکومتوں میں بنے تھے، نیب ہمارے ہاتھ میں نہیں تھی، نیب کب جیل ڈالتی کب رہا کرتی تھی گالیاں ہمیں پڑتی تھیں، یہ پچھلے 35 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان لوگوں کو بچایا گیا، ضمنی الیکشن میں ہمیں ہرانے کی کوشش کی گئی، زرداری چوڑا ہوکر پھرتا ہے، زرداری جیسا شخص اس ملک کی توہین ہے، زرداری نے بے دردی کے ساتھ سندھ کو لوٹا، پاکستان کے فنانشنل ہب میں ان چوروں کو بٹھایا ہوا ہے، انہوں نے قوم کو بھیڑ، بکریاں سمجھا ہوا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے چوری کے پیسے سے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو تمام اداروں کو وارننگ دے رہا ہوں، تمام اسٹرگل قانون کے دائرے میں رہی، انشا اللہ پنجاب میں ہماری حکومت آئے، جن افسران نے بچوں، خواتین پر ظلم کیا انہیں بھولیں گے نہیں، اگر پیسے لیکر لوگوں کو خریدا گیا تو پھر ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، پھر کوئی کنٹرول نہیں کرسکے گا، ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے، اگر انہوں نے مینڈیٹ چوری کیا تو پھرلوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے، یہ قوم جاگی ہوئی ہے، زرداری جیسے لوگ چھپتے پھریں گے، اتحادیوں کی میٹنگ میں یہ دانت نکال رہے تھے۔
    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ڈالر کدھر چلا گیا ہے یہ دانت نکال رہے ہیں، ڈالر میں اضافہ ہونے سے ان کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے، اگر مینڈیٹ چوری ہوا تو پھرقوم نے چپ کرکے نہیں بیٹھنا، ایک ممبر کو انہوں نے کروڑوں روپے دے کر ترکیہ بھجوا دیا ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر واقعی ووٹ کو عزت دی گئی تو اللہ کا شکرادا کریں گے اور جشن منائیں گے، قوم خاموش بیٹھی رہے گی، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، قوم کوکہتا ہوں اگر مینڈیٹ چوری ہوا تو خاموش نہیں رہنا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      گوجرانوالہ میں 220 ملی میٹر بارش، 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

      لاہور کے اسپتال میں پنجاب کی پہلی روبوٹک سرجری کامیاب

      حکومت کا ڈیزل درآمد پر PSO کو خصوصی اختیار، دیگر کمپنیوں پر پابندی

      تازہ ترین

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.