کراچی: (ویب ڈیسک) ساڑھے چار ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
قرض و سود کی ادائیگیوں اور درآمدات کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ تھم نہ سکا، گذشتہ ساڑھے چار ماہ کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 15 ارب 24 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے۔
ساڑھے چار ماہ میں سٹیٹ بینک کے ذخائر 7 ارب ڈالر کمی کے بعد 9 ارب 32 کروڑ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 34 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 5 ارب 91 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صوتحال میں حکومت کو غیر ضروری درآمدات کو لگام دیتے ہوئے ہرحال میں برآمدات میں اضافہ کرنا ہو گا، اس کے علاوہ قرضوں کی ادائیگیوں کے لئے جامع حکمت عمل تیار کرنا ہو گی۔
