تازہ تر ین

نواز شریف، فضل الرحمان کا جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق

لاہور: (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کا پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کر لیا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب اور سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں جارحانہ سیاسی حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور شجاعت حسین کی ملاقات بے نتیجہ ہونے کے اسباب پر بھی غور کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain