تازہ تر ین

آصف زرداری نے جو کھیل کھیلا اس نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا: شاہ محمود

لاہور: (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی کو 186 ووٹ پڑے، ق لیگ کے 10 ووٹ پارلیمانی لیڈر کی ڈائریکشن کے مطابق چوہدری پرویزالہیٰ کو پڑے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آصف زرداری نے جو یہ کھیل کھیلا ہے اس نے پاکستان کی جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے، اس وقت ملک بھر میں لوگ اس فسطائیت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، ہم نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے، ڈپٹی اسپیکر نے آئین کی دھجیاں اڑائیں جو آپ کے سامنے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سب پر بھاری نہیں ایک بیماری ہیں، ہم امید کرتے ہیں آج رات یا کل صبح فی الفور ہمارا کیس سنا جائے گا، چوہدری شجاعت کے فیصلے کےخلاف ق لیگ احتجاج کررہی ہے، ق لیگ کے کارکنان نے چوہدری شجاعت کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے، ہم نے آئین کے اندر رہتے ہوئے ہر حربے کا مقابلہ کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain