تازہ تر ین

فلپائن میں 7.1 شدت کا زلزلہ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

منیلا: (ویب ڈیسک) فلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ ساٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زلزلے کا مرکز فلپائنی جزیرہ لازون تھا جس کی شدت دارالحکومت منیلا میں بھی محسوس کی گئی۔فلپائنی حکام کے مطابق زلزلے سے 173 عمارتوں کا نقصان پہنچا جبکہ 58 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ رپورٹ ہوئیں۔
فلپائنی حکام نے زلزلے کے بعد ممکنہ افٹر شاکس کے لیے شہریوں کا الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔
ساحلی علاقوں میں چھوٹے پیمانے پر سونامی اٹھی جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا لیکن حکام نے بڑے پیمانے پر سونامی کا امکان مسترد کردیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain