کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی روپے کی بے قدری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 48 پیسےمہنگا ہونے کے بعد 238 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 56 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8.25 فیصد کمی دیکھی گئی، 22 جولائی کو روپیہ 228 روپے 36 پیسے کے ساتھ کم ترین سطح پر بند ہوا جب کہ 15 جولائی کو ڈالر کے مقابلے میں اس کا ریٹ 210 روپے 95 پیسے تھا۔