تازہ تر ین

اسپین: ٹیکس فراڈ کیس میں گلوکارہ شکیرا کو 8 سال کی سزا دینے کا مطالبہ

اسپین : (ویب ڈیسک) سپین کے سرکاری وکلا نے ٹیکس فراڈ کیس میں نامور گلوکارہ شکیرا کو 8 سال قید کی سزا دینے کا مطالبہ کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے خلاف ٹیکس فراڈ کو حل کرنے کے لیے کی جانے والی پیشکش کو رد کر دیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق شکیرا پر کمائی گئی آمدنی پر 14.5 ملین یورو ٹیکس کی عدم ادائیگی کا الزام ہے، شکیرا پر الزام ہے کہ وہ 2012 سے 2014 کے درمیان ٹیکس کی مد میں 14.5 ملین یورو ادا کرنے میں ناکام رہیں۔
جبکہ گلوکارہ کے وکلا کا کہنا ہے کہ جس دور میں شکیرا پر ٹیکس فراڈ کا الزام عائد کیا گیا ہے اس دوران اسپین میں نہیں رہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain