تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کے خلاف پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ادارے کے فیصلوں سے متعلق کیے جانے والے پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیشہ کی طرح چند اشخاص کی طرف سے گمراہ کن اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ میں عجلت میں دو فیصلے دیے۔
ترجمان کے مطابق 8 سال بعد آنے والے فیصلے میں عجلت ڈھونڈنے والوں پر حیرانی ہے۔ اس پراپیگنڈے کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے جو صفحہ بہ صفحہ دستخط شدہ ہے اور آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا گیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain