تازہ تر ین

پی ٹی آئی استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ارکان اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے خلاف درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پی ٹی آئی کے اسد عمر کی درخواست پر اعتراضات ختم کر دیے ہیں۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم ہونے کے بعد درخواست پر نمبر لگا دیا ہے تاکہ اسے سماعت کے لیے مقرر کیا جا سکے۔ پی ٹی آئی نے پٹیشن کے ساتھ اتھارٹی لیٹر جمع کرا کے 123 ممبران کو کیس میں فریق بھی بنا دیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے گزشتہ روز درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی ہدائت کی تھی۔ درخواست پر کل دوبارہ سماعت ہو گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain