پاکپتن : (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ کے مزار پر حاضری دی۔
عمران خان درگاہ بابا فرید الدین گنج شکرؒ پہنچے تو وہاں موجود لوگوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔ انہوں نے بہشتی دروازے کے سامنے حاضری دی اور دعامانگی۔
اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما دیوان عظمت سید محمد چشتی نے ان کی دستار بندی کی، عمران خان 5 سے7 منٹ تک وہاں رکے اور پھر واپس چلے گئے۔
