تازہ تر ین

48گھنٹوں میں پی ٹی آئی کیخلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجیں، نواز شریف کی اتحادیوں کو ہدایت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد کے قائدین کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کو آئندہ 48 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ نواز شریف نے ہدایت کی ہےکہ سپریم کورٹ سے استدعا کی جائےکہ اس ریفرنس کو فل کورٹ سنے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصرکے ایجنڈے پر عدم استحکام پیدا کرنے والوں سےکوئی رعایت نہ برتی جائے، عمران خان سی پیک کو رول بیک اور کشمیرکا سودا کرنے میں بھی براہ راست ملوث ہے۔
اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ نےکہا کہ اتحادی حکومت کو اب کارکردگی دکھانا ہوگی، حکومت کو مہنگائی کے جن کو ہر صورت قابو کرنا ہوگا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اتحادی جماعتیں ملک بھر میں تحریک انصاف کے خلاف مل کر جلسےکریں گی، ایم کیو ایم کراچی میں اور پیپلز پارٹی حیدر آباد اور سکھر میں جلسے کرےگی۔
جے یو آئی پشاور میں پختونخوامیپ اوربی این پی مینگل کوئٹہ میں جلسہ کریں گی، مسلم لیگ ن لاہور ، راولپنڈی اور اسلام آباد میں جلسے کرےگی، جلسوں میں اتحادی جماعتوں کی تمام قیادت شریک ہوگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain