تازہ تر ین

جمہوریت نہیں آمریت ہے، مودی مخلاف احتجاج پر راہول گاندھی گرفتار

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف کانگریس کا ملک گیر احتجاج، نئی دہلی میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ششی تھرور سمیت کئی کانگریس ممبران پارلیمنٹ کو بھی حراست میں لے لیا گیا، بھارت کے کئی مقامات پر سیکورٹی سخت کر دی گئی جبکہ دارالحکومت نئی دہلی میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب جمہوریت نہیں بلکہ آمریت ہے، جو کوئی بھی آمریت کے خلاف کھڑا ہوتا ہے اس پر وحشیانہ حملہ کیا جاتا ہے، جیل میں ڈالا جاتا ہے، گرفتار کیا جاتا ہے اور مارا پیٹا جاتا ہے۔
اس موقع پر راہول گاندھی نے احتجاج میں پولیس تشدد کی تصاویر بھی شئیر کیں، اور لکھا کی اب جمہوریت ایک یاد ہی ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت بھر میں دیگر مقامات پر بھی مظاہرے ہو رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain