تازہ تر ین

عمران خان الیکشن کمشنر کا نام دینے والے نیوٹرل کا نام بتائیں: سعید غنی

کراچی: (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی نے عمران خان سے الیکشن کمشنر کا نام دینے والے نیوٹرل کا نام بتانے کا مطالبہ کردیا۔
اپنے بیان میں سعید غنی نے کہا کہ عمران خان نے فنڈنگ کے بدلے عارف نقوی کی کمپنی کو 28 ارب روپے کا فائدہ پہنچایا،عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے، ممنوعہ فنڈنگ پر پارٹی کیسے برقرار رہے گی؟
انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان بلے کی جگہ مرغی یا کٹے کا نشان رکھ لیں۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ عمران خان جن پر بوٹ پالش کا الزام لگاتےہیں انہوں نے ایسے کوئی کام نہیں کیے، عمران خان جھوٹے ثابت ہوچکے ہیں، عارف نقوی لندن میں پکڑا گيا تو اس نے عمران خان کا نام بطور ریفرنس لکھوایا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے الیکٹرک پر واجب الادا سوئی سدرن کے پیسے معاف کردیے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain