تازہ تر ین

کراچی کے وسطی، غربی و جنوبی اضلاع مسائل کے گڑھ، ٹوٹی سٹرکیں، گٹر کے ابلتے پانی سے زندگی اجیرن

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی کے اضلاع وسطی، غربی اور جنوبی مسائل کے گڑھ بن گئے ہیں، یہاں کی سٹرکیں ٹوٹی پھوٹی، گٹروں سے نکلتا گندا پانی اور ٹریفک جام نے شہریوں کی زندگی اذیت ناک بنا دی جبکہ کھلے نالے جان کا خطرہ ہیں۔
ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، جگہ جگہ گڑھے، کھلے نالے اور کچرے کے انبار یہ کراچی کے ضلع غربی ہو، جنوبی یا وسطی سب کا یہی حال ہے۔ ناظم آباد جانے کے لئے انڈر پاسزسے گزرنا کسی امتحان سے کم نہیں۔ سڑکوں کی تباہ حالی ایسی کہ گاڑی چلانا مشکل ہو گیا۔ ٹریفک جام کا مسئلہ بھی معمول بن چکا ہے۔ نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، نارتھ کراچی اور نیوکراچی کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے۔
جنوبی شہر کا سب سے بڑا کاروباری ضلع ہے یہاں بھی عوام بنیادی مسائل حل نہ ہونے کے باعث رل رہے ہیں۔ اولڈ سٹی ایریا مسائل کا گڑھ بن گیا، گھر ہو یا کاروبار، باہر نکلنا بھی دشوار ہے۔
ضلع غربی میں بلدیہ ٹاون ، شیر شاہ ، اورنگی ٹاون ، منگھوپیر اور اطراف کے علاقوں میں ہر طرف گندگی اور ٹوٹی پھوٹی سٹرکوں پر ہچکولے کھاتی گاڑیاں نظر آتی ہیں۔ تینوں اضلاع میں کھلے نالے ماضی میں بھی کئی زندگیاں نگل چکے ہیں ، اس کے باوجود انتظامیہ کو ہوش نہ آیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain