تازہ تر ین

وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ مولانا حنیف جالندھری کی ملاقات

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملاقات کی، چودھری پرویزالہی نے کہا کہ علمائے کرام کے تعاون اور حکومتی اقدامات کے باعث امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔
ملاقات میں مولانا محمد حنیف جالندھری نے نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے پر چودھری پرویزالٰہی کے مثالی اقدام کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کا یہ احسن اقدام دین کی بڑی خدمت اور قابل قدر ہے جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے آپ نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی کا کہنا تھا کہ نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے والے نئے فارم فراہم کرنے کے لئے متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ نئے فارم نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یوم عاشور پر مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے علمائے کرام کے کردار کے معترف ہیں۔ پنجاب حکومت تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کے مثالی تعاون کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے۔ حافظ عمار یاسر اور رمیش خان بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain