Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • زرعی شعبے کی بہتری اور مشکلات کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت سردار سلیم حیدر
    • راولپنڈی :سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا شہر کے مختلف مقامات پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ ،سی پی او نے کرکٹ سٹیڈیم کی ڈیرٹیز چیک کیں ۔
    • رالپنڈی :تھانہ بنی پولیس کی کارروائی ،زیر حراست گینگ سے10مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد۔
    • فتح جنگ :پی پی پی کسان ونگ کے صدر آصف حیات خان گورنر پنجاب سردار سلیم خان سے ملاقات کررہے ہیں ۔
    • خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے بعد اسلام آباد میں سکیورٹی مزید سخت
    • ریاض:مشوانی قبائل کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں دی گئی تقریب کے موقع پر لی گئی گروپ تصویر۔
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ،9افراد گرفتار،پتنگیں،ڈوریں شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا
    • برٹش ہائی کمشنرکا ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات کے ہمراہ موضع مرید کا دورہ
    • کی کاوشیں جاری اسلام آباد کو ترقی یافتہ، سرسبز دارالحکومت بنانے کیلئے CDA
    • ریاض:مشوانی قومی تڑون قبیلہ کی جانب سے سراج الحق کے اعزاز میں عشائیہ
    • پنجاب کالج جنڈ میں پرنسپل ملک اقبال کی زیرِ صدارت سیرت النبی ۖ کانفرنس
    • پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں سر عام غیر قانونی ایل پی جی گیس بھرنے کا سلسلہ جاری
    • کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے: مشتاق سکھیرا
    • نوٹسز بے سود3 ہزار سے زائد شاپنگ مالز بڑی عمارتیں فائر سیفٹی انتظامات سے محروم
    • راولپنڈی،،شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 2 افراد گرفتار
    • راولپنڈی، 3 مختلف مقدمات میں مطلوب 4 اشتہاری مجرم گرفتار
    • پاکستان سری لنکا دوسرا ٹی 20 میچ پر سکیورٹی و ٹریفک کے موثر انتظامات
    • کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے گلستان جوہر میں نئے صوبوں ‘ انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے منعقدہ عوامی رابطہ مہم سے ڈاکٹر فاروق ستار خطاب کر رہے ہیں۔
    • جاپانی سفیر اکاماٹسو شوئچی کی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیروز شاہ سے ملاقات
    • کراچی پورٹ کی عالمی انڈیکس میں ریکارڈ کارکردگی، وزیراعلیٰ سندھ کی مبارکباد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    موسیٰ گیلانی کے مقابلے میں بہتر امیدوار ہوتا تو بیٹی کو انتخاب میں کھڑا نہ کرتا: شاہ محمود

    By Khabrain Newsاگست 8, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود نے حلقہ این اے 157 سے بیٹی کو امیدوار نامزد کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پارٹی کے پاس موسیٰ گیلانی کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی بہتر امیدوار ہوتا تو یہ قدم میں کبھی نہ اٹھاتا۔
    خیال رہے کہ یہ نشست ان کے بیٹے زین قریشی نے خالی کی تھی جنہوں نے پنجاب اسمبلی کے پی پی۔217 سے صوبائی اسمبلی کی نشست سے الیکشن لڑا تھا اور حال ہی میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار سلمان نعیم کو شکست دی تھی۔ اس حلقے میں ضمنی انتخاب کے لیے سابق وزیر خارجہ کی بیٹی مہر بانو قریشی، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی موسیٰ گیلانی، انجینئر وسیم عباس اور سیف الرحمٰن قریشی سمیت 18 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔ اس پر پارٹی کے مقامی رہنما انجینئر وسیم عباس کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے پارٹی میں خاندانی سیاست کو فروغ دینے پر شاہ محمود اور خاندان کے خلاف الیکشن کمیشن آفس کے باہر مظاہرہ کیا تھا۔
    ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیٹی کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-157 میں امیدوار نامزد کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کی تنقید سے متعلق سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مجھے کارکنان کے جذبات کا احترام ہے، میں نے دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا۔ یہ قدم میں نے شوق سے نہیں اٹھایا بلکہ صرف عمران خان کے بیانیے کو زندہ کرنے کے لیے ایک کٹھن اور مشکل فیصلہ کیا ہے، میں ان دوستوں سے رابطہ کر کے انہیں حالات سے آگاہ کروں گا اور جب ان کے سامنے تمام حقائق آئیں گے تو وہ سب عمران خان کے ٹکٹ کا احترام کریں گے۔
    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حلقے میں انتخابی مہم کا آغاز عاشورہ کے بعد کریں گے، ہمارا ایک روایتی خاندان ہے، جب قوم پر مشکل وقت آتا ہے تو قوم کی بیٹیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک کی نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ان کے حقوق ہیں، ان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر مہربانو بی بی جو صحافت سے بھی وابستہ رہی ہیں، ان کا کیس بہتر طریقے سے پیش کر سکیں گی۔ ہماری مشرقی روایات ہیں، میرا فرض ہے میں مہم چلاؤں گا، زین قریشی بھی مہم میں حصہ لیں گے اور خواتین کی حد تک مہر بانو ضرور مہم چلائیں گی۔
    بلوچستان میں ہیلی کاپٹر حادثے میں فوجی افسران کی شہادت پر میں آن لائن مذموم مہم میں مبینہ طور پر پی ٹی آئی کارکنان کے ملوث ہونے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ (ن) کا پروپیگنڈا ہے، یہ ان کا ڈس انفارمیشن سیل ہے جو کام کر رہا ہے جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔ ہم ان شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے بھی گئے، اس حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے، انہوں نے جو قربانیاں دیں ہم اسے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.