لاہور: (ویب ڈیسک) محرم کے جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب سول سیکرٹریٹ میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ نے محکمہ کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ایڈیشنل سیکریٹری انٹرنل سیکیورٹی احمد شہزاد اور ڈپٹی سیکریٹری طلحہ زبیر نے محرم کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔
کیپٹن ریٹائرڈ اسد اللہ نے ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ پنجاب کے تمام افسران مختلف شفٹوں میں کنٹرول روم موجود رہیں گے جہاں سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا۔تمام سیکورٹی نافذ کرنے والے ادارے ہر طرع سے الرٹ رہیں گے۔
