تازہ تر ین

لاکھوں روپے مالیت کی مچھلی کراچی کے ماہی گیروں کے جال میں پھنس گئی

کراچی: (ویب ڈیسک) کھلے سمندر میں مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کے وارے نیارے ہوگئے،لاکھوں روپے مالیت کی پاپلیٹ مچھلی ہاتھ لگ گئی۔
دوماہ شکار پر پابندی کے بعد کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار پر جانے والی ماہی گیر لانچ کے عملے کے جال میں بڑی تعداد میں پاپلیٹ نسل کی مچھلی لگ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاکھوں روپے مالیت کی پاپلیٹ مچھلی کا جھنڈ ایک مقام پر ماہی گیروں کے ہاتھ لگا، مہنگا شکار ہاتھ لگنے پر ماہی گیر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
فشر فوک فورم کے ترجمان کمال شاہ کے مطابق پاپلیٹ مچھلی اس وقت مارکیٹ میں 2 ہزار روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہورہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اس قسم کے مواقع شاذونادر ہی ماہی گیروں کو ملتے ہیں جب ایک ہی جگہ پر بہت بڑی تعداد میں قیمتی مچھلی شکار میں ہاتھ لگ جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain