تازہ تر ین

آرمی چیف اور بل گیٹس کے درمیان رابطہ، صحت اور پولیو مہم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں صحت اور پولیو مہم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں بل گیٹس نے پولیو مہم کے دوران پاک فوج کے تعاون کو سراہا جب کہ آرمی چیف نے پولیو کے خاتمے کیلئے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاونڈیشن کے کردار کی تعریف کی۔
خیال رہے کہ چند ماہ قبل وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔
ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان میں فاؤنڈیشن کے صحت و سماجی شعبے میں جاری منصوبوں سے متعلق بات چیت کی گئی اور انسداد پولیو، ویکسی نیشن اور ٹیوٹریشن سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے بل اینڈ ملنڈا فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain