کراچی: (ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 224 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 221 روپے 91 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 18 روپے 3 پیسے سستا ہوچکا ہے، 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے پر تھا، ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، ڈالر سستا ہونے سے قرضوں کے بوجھ میں 2322 ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی، شہاز حکومت میں ڈالر 38 روپے 98 پیسے مہنگا ہوا ، نئی حکومت میں اب تک روپے کی قدر میں ساڑھے 17 فیصد کمی ہوئی ہے۔
