Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاک افغان سرحد پر طالبان کا حملہ پاک فوج کی جوابی کاروائی متعدد طالبان ہلاک چیک پوسٹ چھوڑ کر فرار
    • پشاور :پاک فوج کی آرٹلری کے افغان پوسٹوں کو نشانہ بنانے کے بعد وہاں سے دھوا اٹھ رہا ہے
    • خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں علاقائی نمائندہ ترقیاتی کونسل کے 48 نمائندگان کے ناموں کی حتمی فہرست کا اعلان
    • پنجاب میں کام نظر آتا ہے سندھ کی خواتین افسروں کا وزیر اعلی مریم کو خراج تحسین
    • ایران کیساتھ جنگ جلد ختم ہوجائیگی بات کرنے کیلئے کوئی نہیں بچا: ٹرمپ
    • گوجرانوالہ:وزیراعظم محمد شہبازشریف رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
    • KPK میں ایمرجنسی کا نفاذ مجبور ا کیا وزیراعظم
    • بلوچستان: مسلح افراد کی فائرنگ’ دو پولیس اہلکار شہید
    • مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نفاذ کی حمایت
    • بھارت کی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع
    • پاک چین پہلی مشترکہ فوجی مشق قراقرم 2026سنکیانگ میں جاری
    • گورنر راج کے بعد وزیراعظم’ فیلڈ مارشل کااگلے ہفتے پشاور کا دورہ متوقع
    • مشرق وسطی میں جنگی سرگرمیاں تیز’ امریکی فضائیہ کا ری فیولنگ طیارہ مشن کیلئے تیار
    • مغربی کنارے پر یہودی آبادکاروں کا یورپی سفارتکاروں پر قاتلانہ حملہ
    • PTIقیادت کیخلاف کارروائیاں تیز گنڈاپور گرفتار’ خالد خورشید جیل منتقل
    • اوآئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش
    • پاکستان، جرمنی کا گرین سٹارٹ اپس اور پائیدار جدت کے فروغ کے لیے تعاون بڑھانے پر زور
    • اخبار فروش فیڈریشن کے عہدیداران کی اخبار مارکیٹ اسلام آباد سیل کرنیکی مذمت
    • عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس’اہم بنیادی عقیدہ:مولانا عبدالنعیم و دیگر
    • پرامن یورپی شہریوں کیلئے روس کے دروازے بند نہیں ہونگے: ماریہ زخارووا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لٹل ماسٹر حنیف محمد کو بچھڑے 6 برس بیت گئے

    By Khabrain Newsاگست 11, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی: (ویب ڈیسک) دنیائے کرکٹ میں لٹل ماسٹر کے نام سے معروف پاکستان کے عظیم کرکٹر و سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد کی وفات کو 6 برس بیت گئے ہیں۔
    حنیف محمد کی چھٹی برسی کے موقع پر ان کے گھر پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے شعیب محمد و دیگرنے مرحوم کی قبر پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، حنیف طویل علالت کے بعد 81 برس کی عمر میں 11 اگست 2016 کو کراچی میں وفات پاگئے تھے۔
    حنیف محمد نے کیریئر میں لاتعداد ریکارڈز اپنے نام کیے، 21 دسمبر 1934 کو جونا گڑھ، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہونے والے حنیف محمد کے بھائیوں وزیر محمد، رئیس محمد، مشتاق محمد اور صادق محمد نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی، ان کی والدہ امیر بی بی بھی کھیلوں سے گہرا شغف رکھتی تھیں اور متحدہ ہندستان کی ویمن بیڈمنٹن چیمپئین بھی رہیں۔
    بھارت کے خلاف 1952 میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز کی 97 اننگز میں12 سنچریز اور 15 ففٹیز کی مدد سے 3 ہزار 915 رنز اسکور کیے، انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں صرف دو چھکے لگائے اور ایک ٹیسٹ وکٹ بھی اپنے نام کرنے کا اعزاز پایا۔
    جنوری 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف برج ٹاون ٹیسٹ میں 337 رنز کی تاریخی اننگ کھیلی، پاکستان کی جانب سے پہلی ٹریپل سنچری جڑنے والے حنیف محمد ٹیسٹ میچ کے تقریبا پانچوں دن میدان میں رہنے والے پہلے کرکٹر بنے، ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں 579 رنزکے جواب میں 106 رنز پر سمٹ جانے والی پاکستان کو فالو آن کے بعد انہوں نے 970 منٹ تک کریز پر جم کر نہ صرف یادگار اننگ کھیلی بلکہ اپنی ٹیم کو یقینی شکست سے بھی بچالیا۔
    حنیف محمد نے 1959 میں کراچی کی طرف سے کھیلتے ہوئے بہاولپور کے خلاف فرسٹ کلاس میچ میں 499 رنز کی اننگ کھیل کر ویسٹ انڈیز کے سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑا، ان کا ریکارڈ 1994 تک قائم رہا جسے ویسٹ انڈیز کے برائن لارا نے توڑا،۔ حنیف محمد کو کرکٹ میں غیر معمولی خدمات پر حکومت پاکستان نے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا، وہ طویل علالت کے بعد 11 اگست2016 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی وفات کے بعد گوگل نے اپنے ڈوڈل کے ذریعے ان کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ وہ آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں بھی شامل ہوئے، اس عظیم کرکٹرکی آخری خواہش تھی کہ ان کے نام سے کرکٹ اکیڈمی قائم کی جائے جہاں سے ملک کو مستقبل کے بہترین کرکٹرز دستیاب ہوں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      محمد عباس کی کمٹیٹر کی گاڑی کے تائر میں ہوا بھرواتےویڈیو وائرل

      پاکستان کے طارق پرویز نے عالمی اسکریبل ایکسیلینس ایوارڈ جیت لیا

      بابر اعظم 32 برس کے ہو گئے،بھائیوںدوستوں کیساتھ کیک کاٹا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.