اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ ہونا چاہیے تاکہ قانون طاقتور کی خواہش کا غلام نہ ہو۔اپنے اعزاز میں الوداعی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں میرے والدین اور اساتذہ کی وجہ سے ہوں۔ ایک جج اپنے حلف کے بغیر کچھ نہیں ہوتا۔ میں سمجھتا ہوں کہ جج کو اپنا حلف ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج کل آزاد عدلیہ کی بات ہوتی ہے۔ عدلیہ کے لیے آزاد ہونے کے ساتھ ہی آئین و قانون کا ماتحت ہونا چاہیے۔ جج کے کردار یا طرزِ عمل کا حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار کسی ایک شخص کو حاصل نہیں ہوتا، جج کی قابلیت، دیانت داری اور کردار کا اصل معیار اس کے عدالتی فیصلے ہوتے ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ اکثر یہ قول سقراط سے منسوب کیا جاتا ہے کہ ایک جج میں چار خوبیاں ہونی چاہیں۔ جج تحمل اور خوش اخلاقی سے فریقین کی بات سنے۔ دانشمندی سے جواب دے، سنجیدگی سے غور و فکر کرے اور غیر جانبداری کے ساتھ فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ آئین اختیار کا سرچشمہ اور اختیارات کی حدود کا تعین کرنے والی دستاویز ہے۔ آئین پارلیمان، عدلیہ اور انتظامیہ کو بتاتا ہے کہ وہ کیا کر سکتے ہیں۔ ریاست کے دیگر اداروں کے اختیارات پر نگرانی قائم کرنا عدلیہ کا آئینی کردار ہے۔ عدلیہ کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ آئین کی تشریح کرے اور اس پر دیانت داری کے ساتھ عمل درآمد یقینی بنائے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آئین کے تحت اختیارات کسی کے ذاتی ملکیت نہیں ہوتے بلکہ ایک امانت ہوتے ہیں۔ حقوق اور قانون تک عام شہریوں کی اسی طرح رسائی ہونی چاہیے جس طرح طاقتور اور بااثر افراد کو حاصل ہوتی ہے۔ ایک جج آئین اور قانون کی بالادستی صرف اپنے عدالتی فیصلوں کے ذریعے برقرار رکھ سکتا ہے۔ آئین میں درج ہے کہ قرار داد مقاصد کے تحت عدلیہ کی آزادی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی استحقاق نہیں بلکہ عوام کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ عدلیہ کی آزادی کا احترام صرف گفتگو میں نہیں بلکہ فیصلے کرنے سے ہوتا ہے۔ ضروری ہے کہ عدلیہ مداخلت سے آزاد اور سیاسی مصلحتوں یا کسی دباؤ سے متاثر نہ ہو۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ ہونا چاہیے تاکہ آزادانہ کام کرے۔ عدلیہ ایگزیکٹو سے الگ رہ کر ہی ریاستی اداروں سے جواب طلبی کر سکتی ہے۔ عدلیہ ایگزیکٹو سے الگ نہ ہو تو قانون طاقتور کی خواہش کا غلام بن جاتا ہے۔ عدالتوں کو سائلین کے لیے ڈر اور خوف کی جگہ نہیں ہونا چاہیے ۔ عدالتوں کو ان کے لیے خوف کی جگہ ہونا چاہیے جو آئین و قانون کیخلاف جاتے ہیں۔ ہمیں آزاد عدلیہ چاہیے اسے آئین وقانون کے تابع ہی ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بطور جج مجھے سب سے زیادہ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس ہاشم کاکڑ نے سپورٹ کیا۔ اکیلا انسان کچھ نہیں ہوتا۔ صلاح مشورے سے کیے گئے فیصلے ٹھیک ہوتے ہیں۔ امید ہے پارلیمنٹ بھی اجتماعی دانش کے تحت فیصلے کرے گی۔ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے کہا کہ جسٹس جمال مندوخیل کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جسٹس جمال مندوخیل اسکول میں فٹبال ٹیم کے کپتان رہے۔ کپتانی والی صلاحیت قانونی امور میں بھی برقرار رہی۔ جسٹس جمال مندوخیل اہم قانونی عہدوں پر بھی فائز رہے۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ جسٹس جمال مندوخیل نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اہم فیصلے لئے ۔ بطور جج سپریم کورٹ بھی جسٹس جمال مندوخیل کے تاریخی فیصلے موجود ہیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے سول،سروس اور کرمنل کیسز میں اہم فیصلے کیے ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل
بریکنگ نیوز
- پاکستان نے دسمبر’ جنوری کیلئے ایل این جی کی مہنگی بولیاں مسترد کر دیں
- سالک حسین کی گفتگو سے لگ رہا وہ اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں:عظمیٰ بخاری
- ایران کی طرف سے جاری کردہ زیرزمین میزائل سٹی کی تصاویر۔
- عدلیہ ایگزیکٹو سے الگ نہ ہوتو قانون طاقتور کی خواہش کاغلام بن جاتا: جسٹس جمال مندو خیل
- بھارت کی انڈس واٹر کمیشن پر ہٹ دھرمی برقرار پاکستان کا الٹی میٹم
- سپین میں مہنگائی کیخلاف 14 سال بعد پہلی ملک گیر ہڑتال؛ نظامِ زندگی مفلوج
- لاہور:آزادی چوک فلائی اوور اور میٹرو بس ٹریک کا منظر جہاں سموگ کی گرد آلود دھند کے باعث تاریخی بادشاہی مسجد کا منظر بھی دھندلا چکا ہے۔
- بشریٰ بی بی اور عمران کی بہنوں کی رہائی ہو سکتی ہے: رانا ثنا اللہ
- لاہور بدستور دنیا کا آلودہ شہر مختلف شہروں میں بارش برفباری
- امریکا میں تعینات روسی سفیر پراسرار طور پر انتقال کرگئے’ تحقیقات جاری
- کولکتا سے ممبئی جانیوالی ائیرانڈیا کی پرواز میں ہائی جیکنگ کی دھمکی، مسافروں کو نکال لیا گیا
- پاکستان کے پہلے صدر سکندر مرزا کی 57ویں برسی آج منائی جائے گی
- پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
- بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- محمود اچکزئی سے بیرسٹر گوہر’ اسد قیصر کی ملاقات’بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار
- 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس،سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری
- جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
- 15روز گزرنے کے باوجود جسٹس محسن اختر کیانی کا استعفیٰ منظور نہ ہوا، 28 اکتوبر کو استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا تھا
- قتل کے ڈر سے 2004میں وزیر اعظم نہیں بنی: سونیا گاندھی
