اسلام آباد(این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ملاقات کی جس میں بانی پی ٹی آئی کی صحت، عدالتی فیصلوں اور زیر حراست رہنمائوں کی رہائی سے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا۔ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مطابق ملاقات محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ملاقات کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے 18 اگست کے فیصلے پر فوری اور مکمل عملدرآمد کیا جائے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کیا جائے اور انہیں مکمل اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اعلامیے میں وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ کو مقدمات کی سماعت سے روکنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق گورنر راج، ایمرجنسی اور ایم پی او کے تحت قائم مقدمات کی سماعت روکنے کا اقدام یکطرفہ ہے، جس کے خلاف وفاقی آئینی عدالت میں باقاعدہ پٹیشن دائر کی جائے گی۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے خیبر پختونخوا کے منتخب وزیراعلی، اسپیکر اسمبلی، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو حراست میں رکھنے کی مذمت کی۔تحریک تحفظ آئین پاکستان نے مطالبہ کیا کہ زیر حراست تمام منتخب نمائندوں اور کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔اعلامیے میں 10 نومبر کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عدالت کے نامزد وکلا کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کروائی جائے۔ملاقات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی صحت سے متعلق خبروں پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ ا
بریکنگ نیوز
- بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع
- یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
- محمود اچکزئی سے بیرسٹر گوہر’ اسد قیصر کی ملاقات’بانی کی صحت پر تشویش کا اظہار
- 9 مئی ریڈیو پاکستان حملہ کیس،سہیل آفریدی کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری
- جمعیت علمائے اسلام (ف) اسلام آباد کے امیر اویس عزیز کا 15 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
- 15روز گزرنے کے باوجود جسٹس محسن اختر کیانی کا استعفیٰ منظور نہ ہوا، 28 اکتوبر کو استعفیٰ صدر مملکت کو ارسال کیا تھا
- قتل کے ڈر سے 2004میں وزیر اعظم نہیں بنی: سونیا گاندھی
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف جہلم کے سپورٹس جمنیزیم میں کھلاڑی سے اظہار شفقت کررہی ہیں۔
- بانی پی ٹی آئی پمز سے طبی معائنہ کے بعد اڈیالہ جیل منتقل’ وکلاء کی ملاقات
- امریکی جیل میں وینزویلا کے معزول صدرنے قرآن مجید اور انجیل کا مطالعہ شروع کردیا
- پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
- ڈیزل مزید 7 روپے پٹرول 3 روپے لٹر سستا
- پٹرول’ ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
- ایرانی دکاندار کو نیتن یاہو سے مشابہت مہنگی پڑ گئی، گاہکوں نے دکان کا بائیکاٹ شروع کر دیا
- فیلڈمارشل سید عاصم منیر فاتح ٹیم کو تمغہ دے رہے ہیں۔
- صاف توانائی کا حصول 188 ارب درکار عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدے نبھائے شہباز شریف
- ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
- چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جزو فیلڈ مارشل
- وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مصافحہ کررہے ہیں۔
- تربیلا ہائیڈل میںخرابی’بجلی بحران شدید
