Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی پمز سے طبی معائنہ کے بعد اڈیالہ جیل منتقل’ وکلاء کی ملاقات
    • امریکی جیل میں وینزویلا کے معزول صدرنے قرآن مجید اور انجیل کا مطالعہ شروع کردیا
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • ڈیزل مزید 7 روپے پٹرول 3 روپے لٹر سستا
    • پٹرول’ ڈیزل سستا، پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان
    • ایرانی دکاندار کو نیتن یاہو سے مشابہت مہنگی پڑ گئی، گاہکوں نے دکان کا بائیکاٹ شروع کر دیا
    • فیلڈمارشل سید عاصم منیر فاتح ٹیم کو تمغہ دے رہے ہیں۔
    • صاف توانائی کا حصول 188 ارب درکار عالمی برادری موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وعدے نبھائے شہباز شریف
    • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 50کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
    • چھوٹے ہتھیاروں پر عبور حاصل کرنا بنیادی فوجی تربیت کا لازمی جزو فیلڈ مارشل
    • وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مصافحہ کررہے ہیں۔
    • تربیلا ہائیڈل میںخرابی’بجلی بحران شدید
    • ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
    • کوہاٹ اور صوابی میںشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تصاویر۔
    • سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اظہارِ دلچسپی
    • کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف آپریشن ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید 18 خوارج ہلاک
    • خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
    • 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
    • رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
    • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    امریکی جیل میں وینزویلا کے معزول صدرنے قرآن مجید اور انجیل کا مطالعہ شروع کردیا

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک(ویب ڈیسک) وینزویلا کے معزول صدر نکولس مادورو امریکی جیل میں قرآن مجید، انجیل اور
    دیگر مذہبی کتابوں کا مطالعہ کررہے ہیں۔ جیل میں ان کے حالات سے واقف افراد کے مطابق مادورو نے ایک روحانی سفر کا آغاز کیا ہے اور وہ مذہبی رہنماں سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں۔امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 63 سالہ مادورو بروکلن کی ایک جیل میں قید ہیں، جہاں وہ اپنا زیادہ تر وقت قرآن مجید، انجیل اور دیگر مذہبی کتابوں کے مطالعے میں گزارتے ہیں۔ انہوں نے جیل میں ایک عیسائی پادری اور یہودی ربی سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مادورو طویل عرصے سے روحانیت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ ماضی میں عوامی سطح پر یہ دعوی بھی کرچکے ہیں کہ ان کے آبا اجداد یہودی تھے اور ان کا تعلق ایک سفاردی یہودی خاندان سے تھا، جو گزشتہ صدی میں ڈچ اینٹیلیز سے ہجرت کرکے وینزویلا منتقل ہوا تھا۔تاہم مادورو کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے پہلے انہوں نے یہودیت میں اتنی گہری دلچسپی ظاہر نہیں کی تھی۔مادورو نے اپنے سیاسی دور میں وینزویلا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ایوینجلیکل عیسائی برادری کے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔ وہ خود کو عملی طور پر کیتھولک قرار دیتے رہے اور ایک ایسے پادری سے قریبی تعلقات رکھتے تھے جو ان کے سوشلسٹ نظریات کا حامی تھا۔رپورٹ کے مطابق مادورو، ان کی اہلیہ سیلیا فلوریس اور ان کی جانشین ڈیلیسی روڈریگیز بھارتی صوفی گرو ستیہ سائی بابا کے پیروکار بھی رہے ہیں۔مادورو کو امریکا میں کوکین کی بڑی مقدار اسمگل کرنے میں مبینہ سہولت کاری سمیت سنگین الزامات کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان کے خلاف آئندہ سال مقدمہ چلایا جائے گا۔ان کی 70 سالہ اہلیہ سیلیا فلوریس کو بھی اسی فردِ جرم میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم ان الزامات پر عدالت کا حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایرانی دکاندار کو نیتن یاہو سے مشابہت مہنگی پڑ گئی، گاہکوں نے دکان کا بائیکاٹ شروع کر دیا

      ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

      انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.