Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • کوہاٹ اور صوابی میںشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تصاویر۔
    • سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اظہارِ دلچسپی
    • کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف آپریشن ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید 18 خوارج ہلاک
    • خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
    • 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
    • رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
    • ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
    • تھانہ روات راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون
    • مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
    • اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
    • علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا: صفدر علی عباسی
    • واسا کا مری ہال روڈ پر ہوٹل کے دو مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشنز پر کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
    • راولپنڈی ،شہریوں میں صفائی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری
    • راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 1786 مقدمات میں 1804 منشیات سپلائرز گرفتارکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
    • شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
    • مری مال روڈ ہل سائیڈ اراضی کے متاثرین تاحال معاوضے سے محروم
    • راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
    • چکوال کے سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ
    • فتح جنگ:ایس پی انوسٹی گیشن اٹک میدم زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں ۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف آپریشن ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید 18 خوارج ہلاک

    By Khabrain Newsنومبر 12, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوہاٹ، پشاور (بیورورپورٹ، نیوز ایجنسیاں) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے علاقے گمبٹ میں غیر قانونی مائننگ کے خلاف آپریشن کے لیے گئی پولیس ٹیم پر فائرنگ کردی گئی، نتیجے میں 10پولیس اہلکار شہید جبکہ 12زخمی ہوگئے،جوابی کارروا ئی میں 18 دہشت گرد مارے گئے، ادھر کرک میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا، جبکہ سکیورٹی فورسز نےشاور کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی اور ایک افغان دہشت گرد کوگرفتار کرلیا جس نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔صوابی میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ کوہاٹ کے علاقے گھمبٹ میںسونے کی غیرقانونی مائننگ کے خلاف کارروائی کے لیے پولیس ٹیم روانہ ہوئی تو پہاڑوں میں پہلے سے موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، اہلکاروں نے جوابی فائرنگ بھی کی اور گاڑیوں کی آڑ لے کر جانیں بچائیں، دہشت گردوں نے کئی موبائل بھی جلادیں۔پولیس کے مطابق حملے میں ڈی ایس پی گھمبٹ حیدر زمان، اے ایس آئی مختیار، پولیس اہلکار یاسر، ڈرائیور مدثر، عدنان، شہراز، حلیم، شمس اور ابراہیم سمیت دیگر اہلکار شہید ہوئے۔واقعے میں ایس ایچ او گھمبٹ، کانسٹیبل عابد، وحید، محمد حسن، ذیشان اور اسد سمیت ڈی ایس پی کے دو گنر حبیب اور فہد بھی زخمی ہوئے۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ امدادی ادارے 1122کے مطابق 11 پولیس اہلکار شہید اور 12زخمی ہوئے جب کہ کے پی پولیس نے کہا ہے کہ 10 اہلکار شہید ہوئے اور پولیس کی جوابی کارروائی سے 18خوارج مارے گئے۔اطلاعات کے مطابق ڈی ایس پی گھمبٹ اور شادی خیل پولیس چوکی کی موبائل گاڑیوں میں سوار 13پولیس اہلکار بحفاظت واپس پہنچ گئے۔حملے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے پہاڑیوں سے فائرنگ کی جس سے امدادی کارروائیوں میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ریسکیو کوہاٹ کے مطابق تین گھنٹے کے بعد امدادی آپریشن مکمل کر دیا گیا تمام زخمی اور شہدا کے جسد خاکی ہسپتال منتقل کر دیئے گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے سکیورٹی فورسز اور پولیس سی ٹی ڈی نے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اس واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا تھا، ڈاکٹرز کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، تاہم ڈاکٹرز کے مطابق زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی حالت تسلی بخش ہے۔خیبرپختونخوا پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس اور مقامی سول انتظامیہ کی جانب سے کوہاٹ کے قریب درابو کچ میں غیر قانونی طور پر سونے کی مائننگ کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن کیا گیا، آپریشن مکمل کرنے کے بعد جب پولیس پارٹی واپس آ رہی تھی تو جرائم پیشہ عناصر کے ایما پر فتنہ الخوارج نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔کے پی پولیس کے مطابق پولیس کے جوانوں نے حملہ آوروں کا انتہائی بہادری اور جواں مردی سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 18 خوارج جہنم واصل ہوئے، اس دوران بہادری سے لڑتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کے 10 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔کے پی پولیس نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں کے ایما پر جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کا باہمی گٹھ جوڑ اور پولیس پارٹی پر مشترکہ حملہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ جرائم پیشہ مافیا اور فتنہ الخوارج آپس میں منظم روابط رکھتے ہیں، یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ فتنہ الخوارج کا دینِ اسلام اور پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لیے جرائم پیشہ مافیاز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔کے پی پولیس کے مطابق بیرونی پشت پناہی سے کام کرنے والے جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کے خلاف ہر ممکن کارروائی عمل میں لائی جائے گی، خوارج کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ مافیاز کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی، آج شہید ہونے والے پولیس کے شہدا کا تعلق خیبر پختونخوا، بالخصوص ضلع کوہاٹ سے تھا۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق 10 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور شہادتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔گورنر نے پولیس حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور کہا کہ دہشت گردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے، پولیس ٹیم پر فائرنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، پولیس اہلکاروں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں۔دریں اثناء تھانہ صوابی کی حدود میں دوران گشت پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انچارج پولیس چوکی سمیت دو اہلکار شہید اور ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات انچارج پولیس چوکی منصوری پی اے ایس آئی ولید خان، کانسٹیبل ذوالفقار اور شاہد معمول کے مطابق علاقہ تھانہ صوابی کی حدود میں واقع موضع گوہاٹی محلہ انڈیا چم میں گشت پر جا رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے وین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔نتیجے میں انچارج پولیس چوکی منصوری پی ایس آئی ولید خان سکنہ ٹوپی، کانسٹیبل ذوالفقار خان سکنہ کالو خان موقع پر شہید جبکہ کانسٹیبل شاہد خان سکنہ نارنجی شدید زخمی ہو گئے۔شہدا اور زخمی اہلکار کو فوری طور پر باچہ خان میڈیکل کمپلیکس شاہ منصور صوابی منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ شہید اہلکار ولید خان کے والد پولیس اہلکار عارف خان بھی جام شہادت نوش کر چکے تھے۔دریں اثناء خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس چیک پوسٹ چنغوص پر رات گئے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا ایک بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک فضل واحد کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی، تاہم وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملے کو ناکام بنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا تبادلہ صبح تک جاری رہا۔ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کے استعمال کے باعث چیک پوسٹ کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے، تاہم پولیس کی جانب سے موثر مقابلے اور سخت مزاحمت کے بعد تمام حملہ آور پسپا ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہوگئے، فرار ہونے والے دہشت گردوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران بم ڈسپوزل یونٹ نے آئی ای ڈی برآمد کر لی۔دریں اثناء سکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ایک افغان دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔پشاور میں ایڈیشنل آئی جی پولیس عباس احسن اور سیکرٹری اطلاعات ایریا ڈویلپمنٹ سیکٹر محمود جان نے پریس کانفرنس کے دوران افغان دہشت گرد کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد خارجی حکمت اللہ عرف حمزہ ولد نور محمد کو گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ دہشت گرد تیراک وادی سے ہوتا ہوا آیا تھا جہاں پشاور کے قریب سے اسے 7 نومبر کو گرفتار کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی کے مطابق حکمت اللہ کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیا کے علاقے چمکنی کے گاؤں منگیار سے ہے۔انہوں نے بتایا، گرفتار دہشت گرد سے تفتیش کے دوران بہت سے انکشافات ہوئے ہیں۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اس کے پاکستان اور افغانستان میں کون کون سہولت کار رہے ہیں۔ اس نے افغانستان میں کہاں کہاں تربیت لی ہے اور کہاں سے پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔عباس احسن نے بتایا کہ یہ خارجی سابقہ افغان نیشنل آرمی میں بھی کام کر چکا ہے اور 3ماہ کی عسکری تربیت حاصل کر چکا ہے، اس کے علاوہ اس نے 3ماہ تک افغان آرمی کے ساتھ کمانڈو ٹریننگ بھی حاصل کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان آرمی کے خاتمے کے بعد حکمت اللہ نے مختلف مدارس میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے وہاں دوبارہ تربیت شروع کی اور لوگوں سے روابط رکھے تاکہ پاکستان میں دوبارہ دہشت گردی پھیلا سکے۔گرفتار دہشت گرد سے متعلق ایڈیشنل آئی جی نے مزید بتایا کہ جلال آباد کے قریب خالد بن ولید مدرسے میں اس دہشت گرد نے ایک اکرمہ نامی ایک طالب علم کو خودکش بمبار کی تربیت دی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ گرفتار دہشت گرد کے سابقہ گل بہادر گروپ سے تعلق اور روابط رہے ہیں جب کہ اس گروپ کے ایک کمانڈر منصور کا یہ ذاتی محافظ بھی رہا ہے۔پریس کانفرنس میں گرفتار دہشت گرد کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا۔ویڈیو بیان میں گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ وہ افغانستان میں طالبان کے دور میں زخمی ہوا، میں نے ایک سال مفتی کے ساتھ تعلیم حاصل کی اور مدرسے میں درس و تدریس شروع کی، اس کے بعد اکرمہ کے ساتھ جلال آباد میں ملاقات کی۔گرفتار دہشت گرد نے اپنے ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ اس نے اکرمہ کو خودکش حملے کے لیے تیار کیا تھا، دہشت گرد نے بتایا کہ پاکستان میں میرے ساتھ اچھا سلوک کیا جا رہا ہے۔
    شہید

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      کوہاٹ اور صوابی میںشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تصاویر۔

      سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اظہارِ دلچسپی

      خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.