مری (نمائندہ خبریں) مری مال روڈ ہل سائیڈ اراضی کے متاثرین تاحال معاوضے سے محروم، سابق مالک یزدیار کوکو باد وکلا ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ گئیمری مال روڈ پر ہل سائیڈ کے مقام پر ایکوائر کی گئی اراضی پر قائم تمام عمارتیں مسمارکیے جانے کے باوجود متاثرین کو تاحال معاوضے کی ادائیگی نہیں ہوسکی، جس کے باعث متاثرہ مالکان میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے میں مذکورہ جائیداد کے سابق مالک یزدیار کوکو باد ہفتہ کے روز اپنی وکلا ٹیم کے ہمراہ اچانک اسسٹنٹ کمشنر آفس مری پہنچ گئے جہاں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر مری کیپٹن (ر) ارشد اقبال سے تفصیلی ملاقات کی ملاقات کے دوران ہل سائیڈ اراضی کی ایکوزیشن، معاوضوں کی ادائیگی اور ملکیتی حقوق سے متعلق امور زیر بحث آئے جبکہ اس موقع پر اہم دستاویزات بھی سامنے لائی گئیں ذرائع کے مطابق ملاقات میں اراضی سے متعلق قانونی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لیا گیا واضح رہے کہ مال روڈ مری کے ہل سائیڈ ایریا میں ایکوائر کی گئی اراضی پر موجود عمارتیں مسمار کی جاچکی ہیں، تاہم متاثرین کو تاحال معاوضوں کی عدم ادائیگی ایک اہم سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے متاثرین نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کو جلد حل کرکے انہیں قانون کے مطابق معاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔
