Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان
    • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ
    • تین روزہ خصوصی فوڈ سیفٹی، اور عوامی آگاہی مہم کامیابی کیساتھ اختتام پذیر
    • 4 افراد گرفتار، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • فتح جنگ:ایپکا عہدیدار ہانی ایپکا ہدایت یار بخاری سے ملاقات کرتے ہوئے۔
    • راولپنڈی: کینٹ بورڈ کی تین روزہ سیفٹی آگاہی مہم کامیابی سے اختتام پذیر۔
    • راولپنڈی:رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، منشیات سپلائرز سے کروڑوں مالیت کی برآمد ہونیوالی منشیات۔
    • راولپنڈی،18 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
    • شہدا اور غازیوں کے گائوں بھٹی گجر کا اکلوتا روڈ خستہ ھالی کا شکار
    • بلکسر: گائوں بھٹی گجرکے اکلوتے روڈ کی خستہ ھالی کے مناظر۔
    • وارث خان پولیس کی کارروائی امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن میں سپورٹس روم کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا
    • تھرپارکر: 3نایاب نسل چنکارا ہرن کا جوڑا برآمد،ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار
    • پاکستان کسٹمز کا ای پی زیڈ رسالپور میں مبینہ فراڈ،درآمدی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • اسلام آباد23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام،
    • بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے
    • بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
    • پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق کی بطور وائس چانسلر ڈیزگنیٹ تقرری کا باضابطہ اعلان
    • راولپنڈی گیارویں قومی انڈورمین اینڈ ویمن روئنگ چیمپئین شپ
    • بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جنڈ (نمائندہ خبریں)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ شہید بینظیر بھٹو ڈائیلاسز اینڈ بلڈ بینک جنڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ گورنر پنجاب کی جنڈ آمد پر شہریوں کی کثیر تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیاجبکہ اس موقع پر سیاسی، سماجی، صحافتی اور عوامی حلقوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ شہید بینظیر بھٹو ڈائیلاسز اینڈ بلڈ بینک سندس فانڈیشن اور رینل کیئر فانڈیشن کے باہمی تعاون سے قائم کیا گیا ہے، جس کی تعمیر پر تقریبا پانچ کروڑ روپے لاگت آئی ہے مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کرنے کے لیے چھ جدید مشینیں نصب کی گئی ہیں اس مرکز کے قیام سے جنڈ اور گردونواح کے گردوں کے امراض میں مبتلا مستحق مریضوں کو مقامی سطح پر علاج معالجے کی سہولت میسر آنے کی امید ہیسید عاطف شاہ گیلانی کے زیرِ انتظام منعقدہ ایک بڑی اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ضلع اٹک صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کے حوالے سے طویل عرصے سے محرومیوں کا شکار ہے۔ اسلام آباد کے قریب ہونے کے باوجود ضلع اٹک کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگ آلودہ پانی پینے کے باعث گردوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، جبکہ جنڈ، پنڈی گھیب اور فتح جنگ کے غریب مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں مناسب سہولیات نہ ہونے کے باعث علاج کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد منتقل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حسن ابدال، فتح جنگ اور اب جنڈ میں اپنی ذاتی کاوشوں سے ڈائیلاسز مراکز قائم کروائے ہیں تاکہ غریب اور مستحق مریضوں کو ان کے اپنے علاقوں میں علاج کی سہولت میسر آ سکے۔ پاکستان پیپلز پارٹی محض باتوں پر نہیں بلکہ عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی نے ہمیشہ عوامی خدمت کے فیصلے سیاست سے بالاتر ہو کر کیے ہیں۔ اگر وہ چاہتے تو گورنر ہاس میں بیٹھ کر اپنی مدت پوری کر سکتے تھے، لیکن انہوں نے عوامی خدمت کو اپنا منشور بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں عوام سے ہوں اور عوام مجھ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام باشعور ہو چکے ہیں اور اپنے حقوق کا شعور رکھتے ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ سی پیک کے مقام پر انڈس ہسپتال کے قیام کے لیے دس ایکڑ زمین کا بندوبست وہ خود کرکے دیں گے، جبکہ جنڈ، پنڈی گھیب اور فتح جنگ میں جدید ترین مفت اسکول قائم کیے جائیں گے تاکہ علاقے کے بچوں کو معیاری تعلیم کی سہولت میسر آ سکے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عوام کی سفری مشکلات کم کرنے کے لیے پاسپورٹ بنانے کا کانٹر بھی جلد قائم کروایا جائے گا، جبکہ نالہ دیسی پر ڈیم کی تعمیر کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت اور عملی اقدامات کے ذریعے عوام کے دل جیتنے پر یقین رکھتی ہے۔ تقریب میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر فیصل میر، معروف فنکار خالد عباس ڈار، سندس فانڈیشن حکام، گورنر پنجاب کے صاحبزادے امیدوار قومی اسمبلی سردار فیضان حیدر خان، امیدوار صوبائی اسمبلی سید عاطف شاہ گیلانی، امیدوار صوبائی اسمبلی ملک امانت خان راول، اسسٹنٹ کمشنر جنڈ احمد علی رضا، شیر خان سدریال، ملک ریاست سدریال، ملک جلیل اعوان، ملک آصف حیات کاہل اور ملک محسن جلیل سمیت ضلع اٹک کی سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں اور علاقہ بھر سے آئے ہوئے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان

      تین روزہ خصوصی فوڈ سیفٹی، اور عوامی آگاہی مہم کامیابی کیساتھ اختتام پذیر

      4 افراد گرفتار، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.