Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کسٹمز کا ای پی زیڈ رسالپور میں مبینہ فراڈ،درآمدی بے ضابطگیوں کا انکشاف
    • اسلام آباد23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام،
    • بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے
    • بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
    • پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق کی بطور وائس چانسلر ڈیزگنیٹ تقرری کا باضابطہ اعلان
    • راولپنڈی گیارویں قومی انڈورمین اینڈ ویمن روئنگ چیمپئین شپ
    • بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان
    • پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق کی بطور وائس چانسلر ڈیزگنیٹ تقرری کا باضابطہ اعلان
    • آئیسکو ریجن میںبوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس 10نومبر بجلی بندش کا شیڈول
    • پاکستان پوسٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، اسعد محمود تفتیش سے روپوش قرار
    • اے آئی معاشرے سے انسانیتختم کررہی ہے: پوپ لیو
    • عوام ملک کیساتھ ہیں، 9 مئی کو پی ٹی آئی نے ریاست مخالف نعرے لگائے: امیر مقام
    • انتونیو گوتریس کا انروا کیلئے مکمل فنڈنگ کا مطالبہ فلسطینیوں کی خدمات جاری رکھنے پر زور
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • جو شہر پال رہا ہے اسے زندہ رہنےدیں، کراچی پر بھی کرم نوازیکریں،خالد مقبول صدیقی
    • تھرپارکر: 3نایاب نسل چنکارا ہرن کا جوڑا برآمد،ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار
    • افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا ذاتی محافظ قتل عبدالرشید دوستم نے طالبان رجیم کو کڑی تنقید
    • بارہمولہ میں زلزلے کے جھٹکے رواں ہفتے وادی کشمیر میں دوسرا زلزلہ
    • غیر جانبدارانہ انتخابی نظام کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی:ابھیجیت دیپکے
    • آئی جی کی زیر صدارت پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی جانچنے کیلئے اجلاس
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسلام آباد23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا اختتام،

    By Khabrain Newsنومبر 9, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(پ ر) پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ 2026 کے مینز ٹیم ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مصحف اسکواش کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں پاکستان نے کوریا کو 2-0 سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب ہانگ کانگ چائنا نے ویمنز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں ملائیشیا کو سخت مقابلے کے بعد 2-1 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ اس طرح پانچ روز تک جاری رہنے والے سنسنی خیز اسکواش مقابلوں کا اختتام ہوا، جن میں ایشیا کے بہترین کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور پاک فضائیہ کی سرپرستی میں منعقد ہونے والی یہ براعظمی چیمپئن شپ 03 سے 07 نومبر 2026 تک جاری رہی۔ ٹورنامنٹ کے دوران کھلاڑیوں نے غیر معمولی کھیل، بہترین جسمانی استعداد اور جیت کے عزم کا مظاہرہ کیا، جبکہ شریک ٹیموں کے مابین ایشیائی سطح پر برتری حاصل کرنے کے لیے سخت مقابلے دیکھنے میں آئے۔ مینز ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی شاندار کامیابی قومی سطح پر ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے، جو عالمی اسکواش میں پاکستان کے ماضی کے درخشاں مقام کی بحالی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ایشین اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر عادل جاسم الغریب نے اختتامی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے۔ تقریب میں اسکواش کے نامور سابق کھلاڑیوں، پاکستان اسکواش فیڈریشن کے اعلی عہدیداران، شریک ممالک کے نمائندگان، کھلاڑیوں، کوچز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان اسکواش فیڈریشن کے صدر، ایئر مارشل کاظم حماد نے پاکستان کی اس تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے ایک دہائی کے طویل وقفے کے بعد ایشیائی اسکواش کا اعزاز دوبارہ اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے اس شاندار کامیابی کو سربراہ پاک فضائیہ کی مسلسل سرپرستی اور بھرپور معاونت کا نتیجہ قرار دیا، جو ملک بھر میں اسکواش کے فروغ کے لیے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے بالخصوص نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے، انہیں اپنی صلاحیتوں کے منوانے کے مواقع فراہم کرنے اور پاکستان کا عالمی اسکواش میں کھویا ہوا مقام بحال کرنے کے لیے ایئر چیف کی مستقل سرپرستی اور ادارہ جاتی معاونت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔پاک فضائیہ قومی کھیل اسکواش کے شاندار ماضی کی بحالی اور اس کے عالمی تشخص کو دوبارہ اجاگر کرنے کے لیے مسلسل مثر کردار ادا کر رہی ہے۔ ادارہ جاتی سرپرستی، عالمی معیار کے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی بھرپور معاونت کے ذریعے پاک فضائیہ پاکستان میں اسکواش کے فروغ اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ سربراہ پاک فضائیہ کی سرپرستی میں عالمی اسکواش میں پاکستان کی تاریخی بالادستی کی بحالی کے لیے مربوط اور مثر کوششوں کو نئی تقویت ملی ہے۔ ایشیا کی اس چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد اور مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کی شاندار فتح اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ پاک فضائیہ کھیلوں کے اعلی معیار کے فروغ اور قومی اسکواش کے احیا کے لیے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کسٹمز کا ای پی زیڈ رسالپور میں مبینہ فراڈ،درآمدی بے ضابطگیوں کا انکشاف

      بینکوں اداروں تک محدود نہیں سائبر حملے حقوق کی پامالی کا سب سے خطرناک ہتھیار بن چکے

      بدعنوانی سکینڈل’ زیلنسکی کا یوکرین کی سکیورٹی سروس میں تبدیلیوں کا اعلان

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.