راولپنڈی (سٹی رپورٹر)روات پولیس کی کارروائی، 18 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18 سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ زیادتی کی کوشش کی،تشدد کیا،ویڈیو بنائی اور دھمکیاں دیں، روات پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کئے جا رہے ہیں،ایس پی صدر کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔
