راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)پنجاب بھر کی طرح راولپنڈی میں بھی بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں اپنے پورے عروج پر پہنچ چکی ہیں راولپنڈی کی یونین کونسل کوٹلہ میں جنرل کونسلر کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔معروف سماجی و سیاسی شخصیت جابر حسین بھٹی نے علاقہ معززین، دوست احباب اور عوامی حلقوں کی پرزور حمایت اور اصرار پر جنرل کونسلر کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔اس موقع پر ان کے چیف سپورٹر فیصل محمود بھٹی اور اہلیانِ علاقہ نے جابر حسین بھٹی کے انتخابی میدان میں اترنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقے کی بہتری اور عوامی خدمت کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔فیصل محمود بھٹی سمیت علاقہ معززین کا کہنا ہے کہ جابر حسین بھٹی ایک ملنسار، عوام دوست اور خدمت کے جذبے سے سرشار شخصیت ہیں۔ انہیں انتخابی میدان میں لانے کا مقصد علاقے کے عوام کی مثر نمائندگی اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے ایک مخلص قیادت کو آگے لانا ہے۔اہلیانِ علاقہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جابر حسین بھٹی کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے اور امید ظاہر کی کہ وہ کامیابی کے بعد عوامی اعتماد پر پورا اتریں گے۔علاقے کی سیاسی و سماجی حلقوں میں جابر حسین بھٹی کے انتخابی فیصلے کو خوش آئند قرار دیا،
