تل ابیب(ویب ڈیسک)اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور زیتون کی فصل کی کٹائی میں مدد کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی انسانی حقوق کے رضاکاروں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی حکام نے جمعے کے روز رام اللہ کے قریب ایک واقعے کے بعد ان رضاکاروں کو گرفتار کیا تھا جہاں مبینہ طور پر ان کی اسرائیلی آبادکاروں کے ساتھ تلخ کلامی اور جھڑپ ہوئی تھی۔ہیومن رائٹس ڈیفنڈرز فنڈ کے مطابق یہ رضاکار فلسطینی کسانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور انہیں اسرائیلی آبادکاروں کے مبینہ حملوں سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے مغربی کنارے پہنچے تھے۔رضاکاروں کا مقصد فلسطینی کسانوں کو زیتون کی سالانہ فصل کی کٹائی کے دوران تحفظ فراہم کرنا تھا۔رواں سیزن میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی کسانوں پر حملوں میں اضافے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن میں کسانوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور ان کی فصلیں چرانے کے واقعات بھی شامل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی پولیس کا مقف ہے کہ گرفتار غیر ملکی کارکنوں پر امن عامہ میں خلل ڈالنے کا شبہ تھا اور تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ اسرائیل مخالف میڈیا مہم چلانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ پولیس کے مطابق بعض کارکن بائیکاٹ، ڈیویسٹمنٹ اینڈ سینکشنز(بی ڈی ایس)تحریک کے حامی بھی ہیں۔فلسطینی کارکنوں کی تنظیم فضاعہ کے مطابق اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 17 افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں 12 غیر ملکی رضاکار، دو غیر ملکی صحافی اور تین فلسطینی شامل تھے۔
بریکنگ نیوز
- مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا: صفدر علی عباسی
- واسا کا مری ہال روڈ پر ہوٹل کے دو مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشنز پر کارروائی کا فیصلہ
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
- راولپنڈی ،شہریوں میں صفائی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 1786 مقدمات میں 1804 منشیات سپلائرز گرفتارکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- مری مال روڈ ہل سائیڈ اراضی کے متاثرین تاحال معاوضے سے محروم
- راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- چکوال کے سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ
- فتح جنگ:ایس پی انوسٹی گیشن اٹک میدم زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- جندول، تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے
- علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان
- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ
- تین روزہ خصوصی فوڈ سیفٹی، اور عوامی آگاہی مہم کامیابی کیساتھ اختتام پذیر
- 4 افراد گرفتار، شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- فتح جنگ:ایپکا عہدیدار ہانی ایپکا ہدایت یار بخاری سے ملاقات کرتے ہوئے۔
- راولپنڈی: کینٹ بورڈ کی تین روزہ سیفٹی آگاہی مہم کامیابی سے اختتام پذیر۔
- راولپنڈی:رواں سال منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں، منشیات سپلائرز سے کروڑوں مالیت کی برآمد ہونیوالی منشیات۔
