خیرپور (نمائندہ خبریں) وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لیے کروڑوں روپےکے بجٹ مختص کیے جانے کے باوجود خیرپور کے کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ انتظامی عدم توجہی اور مبینہ غفلت کے باعث بھوت بنگلے میں تبدیل ہوگیا ہے۔ گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے کے دوران گراؤنڈ کی مناسب مرمت اور بحالی نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جبکہ ماضی کا خوبصورت اور تاریخی کھیلوں کا میدان اب ویران اور خوفناک جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے۔ماضی میں مذکورہ گراؤنڈ میں بڑے پیمانے پر کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوتے رہے ہیں، جہاں کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے تھے، تاہم طویل عرصے سے دیکھ بھال اور مرمت نہ ہونے کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں تقریباً ختم ہوچکی ہیں۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ مذکورہ گراؤنڈ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس اور ایجوکیشن ورکس کے دفاتر کے درمیان واقع ہے، اس کے باوجود متعلقہ محکموں اور انتظامیہ کی جانب سے اس کی بحالی کے لیے کوئی مؤثر اقدامات سامنے نہیں آسکے۔گراؤنڈ کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے مختص ہونے والے سالانہ بجٹ کے استعمال کے حوالے سے بھی مختلف سوالات جنم لے رہے ہیں کہ یہ رقم کہاں اور کیسے خرچ ہوتی رہی ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے ملک بھر میں کروڑوں روپے خرچ کرنے اور کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے دعوے کیے جارہے ہیں، مگر خیرپور کے ایک تاریخی تعلیمی ادارے کا اسپورٹس گراؤنڈ تباہ حالی کا شکار ہے، جس کے باعث طلبہ اور نوجوان کھیلوں کی سہولیات سے محروم ہوکر رہ گئے ہیں۔اس سلسلے میں سینئر کھلاڑیوں اور سماجی رہنماؤں سید ڈاکٹر حسین زیدی، محمد اشرف مغل، میثم عباس، محمد افضل اور دیگر نے بتایا کہ مذکورہ گراؤنڈ کو تباہ حالی کا شکار ہوئے 30 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، لیکن سندھ حکومت، محکمہ کھیل اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے اس کی بحالی اور مرمت کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جاسکے۔
بریکنگ نیوز
- خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
- 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
- رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- تھانہ روات راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون
- مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا: صفدر علی عباسی
- واسا کا مری ہال روڈ پر ہوٹل کے دو مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشنز پر کارروائی کا فیصلہ
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
- راولپنڈی ،شہریوں میں صفائی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 1786 مقدمات میں 1804 منشیات سپلائرز گرفتارکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- مری مال روڈ ہل سائیڈ اراضی کے متاثرین تاحال معاوضے سے محروم
- راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
- چکوال کے سرکاری سکولوں میں چوری کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ
- فتح جنگ:ایس پی انوسٹی گیشن اٹک میدم زینب ایوب تھانہ نیو ایئرپورٹ میں کرائم میٹنگ سے خطاب کر رہے ہیں ۔
- جندول، تجاوزات کیخلاف کارروائی کے بعد بازار کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگے
- علامہ اقبال کی تعلیمات ہماری قومی ترقی کی بنیاد ہیں،عبدالعلیم خان
- گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تحصیل جنڈ کا دورہ
