لاہور(نیوز ایجنسیاں) تربیلا ڈیم ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا، پن بجلی شیئر میں کمی اور ایل این جی کی عدم دستیابی کے باعث ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا۔ تربیلا ڈیم ہائیڈل سسٹم میں اچانک تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی پیداوار شدید متاثر ہوئی، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔تربیلا ڈیم میں تکنیکی خرابی، ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیاتربیلا ڈیم کے ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی، جس سے ملک میں بجلی کی طلب اور رسد کا فرق مزید بڑھ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار کم ہوکر 656 میگاواٹ رہ گئی ہے جبکہ دو یونٹ بند ہیں۔ہائیڈل بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کا شارٹ فال بڑھ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ لیسکو کا شارٹ فال 800 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث لاہور میں شام کے بعد چار گھنٹے تک غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔لیسکو سمیت کسی بھی بجلی تقسیم کار کمپنی نے لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول جاری نہیں کیا تھا، جس پر وزارتِ پاور نے نوٹس لیتے ہوئے تمام کمپنیوں کو فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی طلب اور رسد میں پیک اوور میں فرق آگیا، دن میں بجلی طلب 10 سے12 ہزار میگاواٹ،رات میں طلب 16ہزارمیگا واٹ ہے۔دن میں سولر کی وجہ سے سسٹم پر لوڈ کم پڑ رہا ہے تاہم پیک اوور میں شارٹ فال 4 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گیا، طلب اور رسد میں فرق پورا کرنے کیلئے 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق رواں ہفتے قطر سے مزید ایل این جی کارگوز آنے کا امکان ہے، ایل این جی سپلائی بڑھنے سے طلب اور رسد کا فرق ختم ہو جائے گا۔طلب بڑھنے سے مقامی گیس کی پاور پلانٹس کو فراہمی میں مشکلات ہیں، ایل این جی سے چلنے والے 6 ہزارمیگاواٹ والے پاور پلانٹس نہیں چل رہے۔ پانی اخراج میں کمی سیپن بجلی شیئر7 ہزارسے 4 ہزارمیگاواٹ تک آگیا۔
تربیلا ڈیم
بریکنگ نیوز
- وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے مصافحہ کررہے ہیں۔
- تربیلا ہائیڈل میںخرابی’بجلی بحران شدید
- ایران نے ارجنٹینا کی بحریہ اور فضائیہ کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا
- کوہاٹ اور صوابی میںشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تصاویر۔
- سعودی عرب کا بلوچستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے اظہارِ دلچسپی
- کوہاٹ میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف آپریشن ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار شہید 18 خوارج ہلاک
- خیرپور کمپریہنسو ہائیر سیکنڈری اسکول کا تاریخی اسپورٹس گراؤنڈ ویران
- 9نومبربروزپیر کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
- رواں سال روالپنڈی پولیس نے1804 منشیات سپلائرز کو گرفتار کیا
- ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر عارف قریشی میونسپل ہال میں منعقدہ ڈینگی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں ۔
- تھانہ روات راولپنڈی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون
- مرکزی و صوبائی قائدین کے عہدیداران کی بانی ایپکا سے ملاقاتفتح جنگ
- اسرائیل نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے آنے والے 14 غیر ملکی کارکن ملک بدر کردیے
- علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا: صفدر علی عباسی
- واسا کا مری ہال روڈ پر ہوٹل کے دو مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشنز پر کارروائی کا فیصلہ
- پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا
- راولپنڈی ،شہریوں میں صفائی شعور اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم جاری
- راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں 1786 مقدمات میں 1804 منشیات سپلائرز گرفتارکروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شیخ عمیر چیئرمین و کنوینر سٹینڈنگ کمیٹی برائے آٹو پارٹس کے منصب پر فائز
- مری مال روڈ ہل سائیڈ اراضی کے متاثرین تاحال معاوضے سے محروم
