واشنگٹن’ ملتان (آئی این پی’ مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میںمزید 3 روپے کمی کردی ہے’ پٹرول کی نئی قیمت 335روپے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کردی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے فی لٹر ہوگئی ہے۔ پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق12نومبرکیلئے ہوگا۔عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اماراتی مربن خام تیل مزید کم ہو کر 92 ڈالرز فی بیرل پر آ گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کے سودے تقریبا 92 ڈالرز میں ہوئے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 86 ڈالرز فی بیرل میں ہو رہے ہیں۔
پٹرولیم قیمتیں
