اسلام آباد : (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں، تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔
شیخ رشید نے لکھا کہ عدلیہ اوراداروں کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے، ملک سیاسی تصادم کیطرف بڑھ رہا ہےانتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے، اس سے بچیں.
حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کی بجائے 62 وزراء لگائے جن میں 17 بےمحکمہ ہیں۔ سٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو تشویش ناک ہے۔ 100 روپے کلو آٹا،دوائیاں نایاب اور بجلی کا بل دے نہیں سکتے۔
انہوں نے بتایا کہ آج 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس کروں گا.