کراچی: (ویب ڈیسک) مثبت معاشی اشاریوں کے نتیجے میں گذشتہ دو ہفتوں سے ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہے جس سے ڈالر کے انٹربینک نرخ میں آج مزید تین روپے کی کمی آئی ہے۔
آئی ایم ایف کی جانب سے کسی بھی وقت معاہدے پر دستخط ہونے کی اطلاعات زیر گردش ہیں جس کی وجہ سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر اتار چڑھاؤ کے بعد مزید کم ہوئی ہے۔
بازار بند ہونے تک انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے 39 پیسے کم ہو کر 215 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 3 روپے کی کمی سے 213 روپے پر بند ہوئی۔
