لاہور: (ویب ڈیسک) روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کی طرح ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن حد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پانچ امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1790 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
اُدھر ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 39 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اُدھر 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 19 ہزار 170 روپے ہو گئی ہے۔
