کراچی: (ویب ڈیسک) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی دیکھا گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپیہ 51 پیسے کمی کے بعد 213 روپے 38 پیسے پر بند ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 25 روپے 96 پیسے سستا ہوچکا ہے۔ 28 جولائی کو ڈالر 239 روپے 94 پیسے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا ۔
انٹربینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کے دام کم ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کمی کے بعد 214 روپے پر فروخت ہوا۔