کراچی: (ویب ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے شہر میں آٹو رکشوں سے ایک من 17 کلوسے زائدچرس قبضے میں لے لی۔
ترجمان کے مطابق اے این ایف انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے مشترکہ طور پرشون چورنگی کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 2 رکشوں سے مجموعی طور پر 57 کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔
ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ایوب خان اور سلمان نامی دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔





































