تازہ تر ین

نوازشریف ڈیل اور سیاسی انڈراسٹینڈنگ سے باہر گئے، اسی طرح واپس آنا چاہتے ہیں: شاہ محمود

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نوازشریف سیاسی ڈیل کےتحت اور انڈر اسٹینڈنگ سے باہر گئے، نواز شریف اسی سیاسی انڈر اسٹینڈنگ کے ساتھ واپس آنا چاہتےہیں۔
اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں عمران خان کا بیانیہ عوام کےدل میں اترچکا ہے، نواز شریف کی واپسی بھی انتخابات کےحوالے سے متاثر کن ثابت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف خراب طبیعت اور علاج کی غرض سے بیرون ملک گئے، حقیت اس کے برعکس تھی، نواز شریف کی زندگی کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مہر بانو قریشی کی کامیابی یقینی ہے، عمران خان مہر بانو قریشی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جلد جلسے سے خطاب کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain