اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیرِاعظم پاکستان شہباز شریف نے شیخ مجیب الرحمان کی 47 ویں برسی کے موقع پر بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو تعزیتی پیغام دیا ہے۔
شیخ مجیب الرحمان کی 47 ویں برسی کے موقع پر بنگلا دیش میں آج یوم سوگ منایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلا دیشی ہم منصب شیخ حسینہ واجد کو تعزیتی پیغام دیا۔
شہباز شریف کا پیغام میں کہنا تھاکہ والد اور دیگراہل خانہ کی برسی پرآپ اور بنگلا دیشی عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اللہ اُنہیں اور آپ کے دیگر اہلِ خانہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کریں، سوگ کے اس موقع پر آپ سب ہماری دعاؤں میں ہیں۔