تازہ تر ین

ضمنی الیکشن: تحریک انصاف کی انتخابی مہم کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے پر مشاورت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے مشاورت شروع کر دی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اسد عمر، فواد چودھری سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے انتخابی مہم کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے شہباز گل کیس سے متعلق عدالتی کاروائی پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain