تازہ تر ین

پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود پر پابندی کا بل منظور

لاہور: (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں نجی سطح پر قرض کی فراہمی اور اس پر سود لینے پر پابندی عائد کرنے کا بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ سود پر پابندی کا بل مسلم لیگ ق کی رکن اسمبلی خدیجہ عمر نے پیش کیا جس کو ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات کی تعمیل میں پرائیویٹ طورپر سود کے کاروبارپرپابندی لگارہے ہیں۔ سود کے کاروبارپرپابندی کاکریڈٹ پورے ایوان اورخاص طورپرقائد عمران خان کوجاتا ہے۔
خیال رہے کہ 13 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے “حقیقی آزادی جلسہ” سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے سود پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain