تازہ تر ین

ناران: بٹل نالہ میں طغیانی سے پل بہہ گیا، زمینی رابطہ منقطع

ناران: (ویب ڈیسک) ناران کے قریب بٹل نالہ میں طغیانی سے پل بہہ گیا جس کے باعث شہر کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
طغیانی سے مقامی ہوٹلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے، زمینی رابطہ منقطع ہونے سے شاہراہ کاغان کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔
دوسری جانب نیلم دواریاں نالے میں سیلاب سے رتی گلی جھیل پر جانے والی سڑک کا بڑا حصہ بہہ گیا ہے۔
رتی گلی جھیل پر گئے سیاحوں کی بڑی تعداد بیس کیمپ پر پھنس گئی ہے۔
ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ،ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ روانہ انہیں ریسکیو کرنے کے لیے روانہ ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain