تازہ تر ین

نام ای سی ایل میں ڈالنے پر شہزاد اکبرکا ردعمل سامنے آگیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے پر رد عمل دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ (این سی اے) سیٹلمنٹ نیب انکوائری پر نیب کو دو بار مراسلہ لکھا، نیب کو کہا میرا بیان ویڈیو لنک پر یا لندن ہائی کمیشن میں لے لیا جائے۔
سابق مشیر داخلہ نے لکھا کہ لگتا ہے نیب آزادانہ انکوائری میں دلچسپی نہیں رکھتا اس لیے اپنے خطوط پبلک کئے، تمام خطوط اور واٹس ایپ میسیجز موصول کیے گئے ہیں، نیب نے گھوڑے کے آگے گاڑی ڈال دی، ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain